بھارت ”را“ کے ذریعے وطن عزیز کا امن تباہ کر رہا ہے : غلام عباس

بھارت ”را“ کے ذریعے وطن عزیز کا امن تباہ کر رہا ہے : غلام عباس

ملتان (نامہ نگار خصوصی) انجمن عاشقان رسول کے رہنما غلام عباس نے کہا ہے کہ بھارت اپنی خفیہ ایجنسی ”را“ کے ذریعے وطن وزیز کا امان تباہ کر دیا ہے اور اس میں افغانستان بھی شامل ہے اس لئے عوام کا فرض ہے کہ وہ پاک فوج کی مدد کے لئے جہاد کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ملتان پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی جہاد کشمیر کے لئے تیاری کریں فرقہ بندی کو ختم کر بھارت سے جنگ کرنی ہے کیونکہ بھارت کی خفیہ ایجنسی را پاکستان کو ختم کرنے کے لئے پورا زور لگا رہی ہمارا دشمن بھارت ہے جس نے ملک میں ڈائریکٹ اور ان ڈائریکٹ جنگ چھیڑی ہوئی ہے ہم حالت جنگ میں عوام کا فرض ہے کہ وہ فوج کی مدد کے لئے جہاد کریں انہوں نے کہا کہ توہین رسالت کی کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔