نوازشریف ہی ملک کو بحرانوں سے نکال سکتے ہیں

نوازشریف ہی ملک کو بحرانوں سے نکال سکتے ہیں

ملتان (سپیشل رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ لائرز فورم ضلع ملتان کے زیراہتمام یوم تکبیر کے حوالے سے تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب کی صدارت ضلعی صدر لائرز فورم اظہر خان مغل نے کی جبکہ مہمان خصوصی ضلعی صدر مسلم لیگ (ن) ضلع ملتان محمد بلال بٹ تھے۔ تقریب ڈسٹرکٹ بار ہال میں منعقد ہوئی۔ جس میں یوم تکبیر کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔ اس تقریب میں رانا انور‘ اظہر اقبال کمبوہ‘ محمد اسلم را¶‘ محمد یوسف چودھری‘ محمد نعمان خان‘ جاوید چھٹہ‘ رانا عمران‘ عبدالرحمن جوئیہ‘ مرزا خرم بیگ‘ اعجاز لودھی‘ رانا خالد‘ رانا افضل‘ الطاف بخاری‘ چودھری ساجد‘ چودھری جلال دین‘ چودھری خاور‘ رانا زاہد‘ ملک خلیل احمد‘ سہیل طاہر تھہیم‘ تنویر انصاری‘ ذیشان ملک اور وکلاءکی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ بعد میں ملکی ترقی اور استحکام کے لئے دعا کرائی گئی۔ محمد بلال بٹ اور اظہر خان مغل نے کہا میاں نوازشریف پاکستان میں واحد لیڈر ہیں جو ملک کو موجودہ بحرانوں سے نکال سکتے ہیں۔