ملتان میں یوم تکبیر کے حوالے سے تقریبات‘ مٹھائیاں تقسیم‘ ریلیاں‘ آتش بازی

ملتان میں یوم تکبیر کے حوالے سے تقریبات‘ مٹھائیاں تقسیم‘ ریلیاں‘ آتش بازی

ملتان (وقائع نگار) ملک کے دیگر حصوں کی طرح جنوبی پنجاب میں بھی مسلم لیگ ن کے زیر اہتمام یوم تکبیر کے حوالے سے متعدد تقاریب کا اہتمام کیا گیا جس کے دوران کارکنوں نے کیک کاٹے۔ ریلیاں نکالیں‘ شمعیں جلائیں مٹھائیاں تقسیم کیں اور میاں نوازشریف کے حق میں نعرے بلند کئے۔ ملتان میں یوم تکبیر کے سلسلے میں مرکزی تقریب ضلعی تنظیم کے زیر اہتمام نواں شہر چوک پر منعقد کی گئی۔ جس کی صدارت ضلعی صدر بلال بٹ نے کی جبکہ شیخ اطہر ممتاز‘ شاہد مختار لودھی‘ طارق امیر عباسی‘ مطیع الحسن بخاری اور دیگر بھی اس موقعہ پر موجود تھے۔ تقریب کے شرکاءنے چراغاں کیا آتش بازی کی اور نعرے بلند کئے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے بلال بٹ نے کہا کہ جس طرح دھماکے کر کے میاں نوازشریف نے ملکی دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا تھا اب معیشت کو بحال کر کے ملک کو معاشی طاقت بنائیں گے۔ شیخ عمران لیاقت کی رہائش گاہ نون چوک نیو ملتان پر کیک کاٹنے کی تقریب منعقد کی گئی ضلعی صدر شبیر چوہان نے مٹھائی تقسیم کی سابق ایم پی اے عامر سعید انصاری کے دفتر میں اجلاس ہوا اور کیک بھی کاٹا گیا ایم این اے عبدالغفار ڈوگر‘ رانا محمود الحسن‘ شیخ طارق رشید نے امتیاز گلزار چٹان کی رہائش گاہ پر کیک کاٹا‘ رانا انار گل ‘ رانا حبیب الرحمن کے دفتر میں کیک کاٹا گیا۔ کارکن جمیل خان کے دفتر جلیل آباد میں کیک کاٹا گیا۔ لیبر ونگ کے زیر اہتمام پی پی 196 میں سٹی صدر فرحان انصاری‘ محمد علی پٹھان شیخ علی رضا‘ محمد رفیق اور طارق شاہ نے کیک کاٹا جبکہ لائرز ونگ کے زیر اہتمام بھی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر اپنی تقاریر میں مقررین نے کہا کہ ملک مسلم لیگ ن اور میاں نوازشریف کی قیادت میں ایک بار پھر تعمیر و ترقی کی راہ پر گامزن ہو گا اور آنے والے وقت میں ایشیا کی بڑی طاقت بن کر ابھرے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ میاں نوازشریف نے جس طرح امریکی ڈالرز کی پیشکش ٹھکرا کر دھماکے کئے آج ملک کو ایک بار پھر ویسی ہر جراتمند قیادت کی ضرورت ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ 28 مئی کو تعطیل عام کا اعلان کیا جائے بعد ازاں ملک کی ترقی و سلامتی امن و خوشحالی کے لئے خصوصی دعائیں۔