ملتان میں گیسٹرو اور ڈائریا میں اضافہ‘ 100 بچے مبتلا

ملتان میں گیسٹرو اور ڈائریا میں اضافہ‘ 100 بچے مبتلا

ملتان (وقائع نگار خصوصی) گرمی کی شدت میں اضافہ آلودہ پانی‘ غیر معیاری مشروبات کے استعمال کے باعث سرکاری ہسپتالوں میں گیسٹرو انٹرائٹس کے ساتھ ساتھ ڈائریا کے مریضوں کی تعداد میں بھی اضافہ کا سلسلہ زور پکڑ گیا ہے۔ نشتر ہسپتال اور چلڈرن کمپلیکس میں گزشتہ روز آنے والے 101 مریضوں میں سے 49 مریض گیسٹرو انٹرائٹس اور 51 مریض ڈائریا کے لائے گئے ہیں جنہیں ہسپتالوں میں داخل کر کے ان کا علاج کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈائریا کے 51 مریض بچوں کی عمریں 6ماہ سے 13 سال کے درمیان ہیں جو کہ ڈائریا کا شکار ہو کر ہسپتالوں میں داخل ہوئے ہیں ان میں سے نشتر ہسپتال کے بچوں کے وارڈز میں 46 بچوں جبکہ چلڈرن کمپلیکس میں 6 بچوں کو داخل کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق نشتر ہسپتال میں ڈائریا کے بچوں کی تعداد بڑھنے کے باعث انتہائی پیچیدہ امراض میں مبتلا بچوں کی نرسنگ کیئر متاثر ہو رہی ہے اور ایک ایک بستر پر 2 سے زائد بچوں کو داخل کر کے ان کا علاج کیا جا رہا ہے۔