جنوبی پنجاب ہنرمندی اور فنون ثقافت کے اعتبار سے زرخیز خطہ ہے

جنوبی پنجاب ہنرمندی اور فنون ثقافت کے اعتبار سے زرخیز خطہ ہے

ملتان (لیڈی رپورٹر) جنوبی پنجاب کی خواتین انتہائی ہنرمند ہیں انہیں معاشی خوشحالی دینے اور عدم تحفظ سے نکالنے کے لئے ضروری ہے کہ خطے کی خواتین کے کام کو بیرون ملک پرموٹ کیاجائے یہی وجہ ہے کہ ٹڈیپ‘ ڈی جی ٹی او اور سمیڈا کی معاونت زیرسرپرستی سماجی رہنما بیگم فرخ مختار جنوبی پنجاب ضلع ملتان میں 30 مئی تا یکم جون تک ویمن چیمبرکے ممبر خواتین کی صلاحیتوں کو جلا بخشنے کے لئے فیشن شو سیمینار اور صنعتی نمائش کا وسیع پیمانے پر اہتمام کر کے انڈسٹری کوفروغ دیا جا رہا ہے ان خیالات کا اظہار ویمن چیمبر آف کامرس کی سابق صدر بیگم معصومہ سبطین نے خصوصی بات کرتے ہوئے بتایا انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب ہنرمندی کاریگری اور رضوان ثقافت کے اعتبار سے انتہائی زرخیز خطہ ہے یہی وجہ ہے کہ جنوبی پنجاب کی خواتین کی معاشی خوشحالی کےلئے ٹڈیپ کی ڈائریکٹر میڈم روبینہ توفیق شاہ فیشن کنسلٹیشن سعید اے تمیمی اور کراچی سے ڈائریکٹر دا¶د پوتا جنوبی پنجاب کی خواتین کی رہنمائی اور کام کرنے کے طریقہ کار سے متعلق آگاہی دیں گے تاکہ کام اور معیار دونوں کو پیش نظررکھ کر خواتین فیشن ڈیزائننگ میں جنوبی پنجاب کی تہذیب و ثقافت کو جدیدیت سے متعارف کروا کر زرمبادلہ کما کر معاشی استحکام حاصل کرسکیں۔