جمہوریت کیلئے ہر قربانی دینگے‘ عوام بیٹے کی بازیابی کیلئے دعا کریں: یوسف رضا گیلانی

جمہوریت کیلئے ہر قربانی دینگے‘ عوام بیٹے کی بازیابی کیلئے دعا کریں: یوسف رضا   گیلانی

ملتان (نمائندہ نوائے وقت) سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ الیکشن سے صرف دو روز قبل بیٹے علی حیدر گیلانی کے اغوا کے باوجود انہوں نے الیکشن کا بائیکاٹ کیا اور نہ ہی کارکنوں کو الیکشن میں حصہ لینے سے روکا۔ پیپلز پارٹی انسانی حقوق ونگ پنجاب کے صدر سلیم الرحمن میو کی قیادت میں ان سے گیلانی ہا¶س میں ملاقات کیلئے آنیوالے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے سید یوسف رضا گیلانی نے مزید کہا کہ ہم جمہوریت کیلئے ہر قربانی دینگے عوام علی حیدر گیلانی کی بازیابی کیلئے دعا کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بطور وزیراعظم ملک سے آٹے‘ چینی کے بحران کے خاتمہ کے علاوہ بجلی بحران کے حل کیلئے خصوصی اقدامات کئے۔ چار ہزار میگاواٹ بجلی نیشنل سسٹم میں شامل کی اور 19 نئے ڈیموں کے منصوبہ جات شروع کئے جو زیر تعمیر ہیں جبکہ میاں نوازشریف نے سابقہ حکومت کے دوران محترمہ بے نظیر بھٹو کی جانب سے شروع کئے گئے تھرکول بجلی منصوبے منسوخ کئے جس کی وجہ سے آج پوری قوم بجلی کی لوڈشیڈنگ کا شکار ہے۔ ملاقات کرنیوالے وفد میں مرزا نذیر بیگ‘ عمر کمال مرزا‘ ریاض رضا‘ ملک اختر‘ جمیل بھٹی‘ ملک رمضان کمبوہ‘ جمیل سبحانی‘ شریف بھٹہ‘ حاجی محمد طاہر‘ میاں اشرف‘ دا¶د احمد خان‘ نذیر کاٹھیا‘ غلام شبیر قریشی‘ عبدالرشید شیخ‘ اشفاق بلا‘ شیخ محمد حسین‘ ملک عبدالغفار‘ مغیث شہزاد بھٹو‘ عرفان شاہ شامل تھے۔