پنجاب بھر میں جدید ترین ای سٹمپنگ سسٹم کا نفاذ
ملتان (سپیشل رپورٹر) حکومت پنجاب نے صوبے بھر میں جدید ترین ای سٹمپنگ سسٹم (E.Stamping) کا نفاذ کر دیا ہے ۔ جس کے ذریعے فرسودہ نظام کے تحت بیان حلفی حاصل کرنے کے بجائے شہری بائیو میٹک سسٹم کے تحت پنجاب بنک سے براہ راست سٹامپ پیپر حاصل کر سکیں گے۔ ضلعی حکومت ملتان نے اس سلسلے میںپنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے تعاون سے سٹامپ فروشوںاور وثیقہ نویسوں کی تربیت کا بھی آغاز کر دیا گیا ہے ان خیالات کا اظہارسب رجسٹرار کینٹ آغا ظہیر عباس شیرازی اور جنرل اسسٹنٹ ریونیو طلحہ سعید نے ملتان ٹی ہاﺅس میں منعقدہ سیمینار اور تربیتی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر وثیقہ نویس سمیت سول سوسائٹی کے اراکین بھی موجود تھے ڈائریکٹر جنرل پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ ساجد ظفر نے شرکاءکو بریفنگ دی۔ ای سٹیمپنگ سسٹم سے شہریوں کو سٹیمپ کی فراہمی آسان ہو جائے گی۔