وزارت داخلہ کی عمارت کواڑانے کی دھمکی دینے والے پولیس کانسٹیبل طارق محمود کو انسداد دہشت گردی کی عدالت نے چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھیج دیا۔

وزارت داخلہ کی عمارت کواڑانے کی دھمکی دینے والے پولیس کانسٹیبل طارق محمود کو انسداد دہشت گردی کی عدالت نے چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھیج دیا۔

وزارت داخلہ کی عمارت کو اڑانے کی دھمکی دینے والے پٹرولنگ پولیس کے کانسٹیبل طارق محمود کو آج بورے والا پولیس نے انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نمبر دو میں پیش کیاگیا۔ عدالت کے جج جاوید اقبال وڑائچ نے ملزم کو چودہ روزہ جوڈيشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ واضح رہے کہ وہاڑی پولیس نے وزارت داخلہ کی عمارت کو اڑانے کی دھمکی پرملزم کوگرفتارکیاتھا۔