قوم شدت پسندی کے بحران سے نکل چکی: ڈاکٹر اختر کالرو
ملتان (لیڈی رپورٹر) این ایف سی آئی ٹی یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اختر علی کالررو نے کہا ہے کہ قوم شدت پسندی کے بحران سے نکل چکی ہے اور وطن عزیز آج ترقی و خوشحالی کے دور کی طرف جا رہا ہے یہی وجہ ہے کہ آج تعلیم کے میدان میں بھی طلبہ و طالبات پاکستان کا دنیا بھر میں نام روشن کر رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز سیٹزن کمشن فار ہیومن ڈویلپمنٹ اور امید جواں کے تعاون سے این ایف سی انفارمیشن ٹیکنالوجی میں منعقدہ جاب فیئر تقریب کے انعقاد پر اساتذہ و طلبہ و طالبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر پندرہ سے زائد کمپنیز نے شرکت کی اور یونیورسٹی سے فارغ ہونے والے طلبہ و طالبات سے انٹرویو کئے جبکہ اس موقع پر پراجیکٹ ڈائریکٹر علی رضانے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مستقبل میں بھی نوجوان نسل کےلئے اس طرح کے پراجیکٹ کا انعقاد کرتے رہیں گے۔ اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر کامران لیاقت بھٹی، تنزیلہ الطاف، مہران حسن، سعدیہ کنول اور محمد ذیشان نے بھی خطاب کیا۔