چھوٹے کسانوں سے زیادتی کسی صورت برداشت نہیں کی جائیگی: صوبائی وزیر زراعت
خانیوال ‘ کچا کھوہ(نامہ نگار) صوبائی وزےر زراعت پنجاب ڈاکٹر فرخ جاوےد نے کہا ہے کہ وزےر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شرےف کی ہداےت پر گندم خرےداری مراکز پر چھوٹے کسانوں کو باردانہ کی فوری فراہمی ہر صورت ےقےنی بنائی جائے اس مقصد کےلئے پہلے پانچ دن ساڑھے 12اےکڑرقبہ تک کے حامل چھوٹے کسانوں کےلئے مختص کےے گئے ہےں۔چھوٹے کسانوں کے ساتھ زےادتی کسی صورت برداشت نہےں کی جائےگی ‘خرےداری مراکز پر ےا ان کے اردگرد کوئی بےوپاری ‘مڈل مےن اور پٹواری نظر آےا تو سخت اےکشن لےا جائےگا ۔انہوں نے ےہ بات گندم خرےداری مراکز خانےوال او رکچاکھوہ کے اچانک معائنہ کے موقع پر کہی ۔صوبائی وزےر نے گندم خرےداری مراکز پر باردانہ کے اجراءکے عمل کا جائزہ لےا اور چھوٹے کسانوں سے مسائل کے بارے مےں درےافت کےا ۔انہوں نے کہاکہ حکومت پنجاب نے اس سال فی اےکڑ 8بوری سے بڑھا کر 10بوری باردانہ کردےا ہے جبکہ فی بوری ڈےلوری چارجز کی ادائےگی 7.50روپے سے بڑھا کر 9روپے کردی گئی ہے ۔ڈاکٹر فرخ جاوےد نے کسانوں سے گفتگوکر تے ہوئے کہاکہ وہ کسی بےوپاری ےا مڈل مےن کو گندم فروخت کرنے کی بجائے حکومت پنجاب کی طرف سے مقرر کردہ مراکزپر 1300 روپے فی من پر گندم فروخت کرےں ۔
فرخ جاوید