گورنر چوہدری محمد سرور 29 اکتوبر کو وہاڑی اور میلسی کا دورہ کرینگے

گورنر چوہدری محمد سرور 29 اکتوبر کو وہاڑی اور میلسی کا دورہ کرینگے

میلسی (خبر نگار) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور 29 اکتوبر کو وہاڑی اور میلسی کا دورہ کریں گے وہ پہلے وہاڑی پہنچیں گے جہاں وہ ایم پی اے میاں ثاقب خورشید کی والدہ کے انتقال پر فاتحہ خوانی کریں گے اس کے بعد وہ میلسی کے نواحی موضع کوٹ مظفر پہنچیں گے جہاں سے وہ محفوظ آباد آئیں گے اور سابق ایم پی اے میاں محفوظ احمد ارائیں کی وفات پر ان کے صاحبزادے سابق ایم پی اے میاں ماجد نواز ارائیں سے ملیں گے اور اظہار تعزیت کرینگے۔