پنجاب حکومت فروغ تعلیم کیلئے دن رات کوشاں ہے: عبدالوحید آرائیں

پنجاب حکومت فروغ تعلیم کیلئے دن رات کوشاں ہے: عبدالوحید آرائیں

ملتان (لیڈی رپورٹر) صوبائی وزیر چودھری عبدالوحید آرائیں نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت فروغ تعلیم کے لئے دن رات کوشاں ہے جس کے لئے ہرسطح پرعملی کوششیں جاری ہیں اور تعلیم کو عام کرنے میں سرکاری و نجی تعلیمی ادارے برابری کی سطح پر کوشاں ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقامی نجی کالج پنجاب بھرمیں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی طالبہ فرحین فاطمہ کوگاڑی دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈائریکٹر کالجز ڈاکٹر فرخندہ شکیل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نجی تعلیمی ادارہ نے تعلیم کو عام کرنے اور بچوں کو بہتر سہولیات کے ساتھ تعلیم جاری رکھنے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے اس موقع پر پرنسپل سید ندیم احمد خالد جاوید وڑائچ پروفیسرسراج احمد پروفیسر خورشید ڈائریکٹر کالج سید وصی احمد چودھری وحید محمود قریشی مسز شبانہ ندیم نے بھی خطاب کیا۔