وزیراعظم نوازشریف نے اوباما سے ملاقات میں پاکستان کا اصولی موقف پیش کیا:راو سعادت

وزیراعظم نوازشریف نے اوباما سے ملاقات میں پاکستان کا اصولی موقف پیش کیا:راو سعادت

خانیوال ( خبرنگار) مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر راﺅ سعادت علی خاں ،ضلعی سیکرٹری اطلاعات محمد زبیر پراچہ نے کہا کہ وزیر اعظم میاں نواز شریف نے امریکی صدر او باما سے ملا قات میں پاکستان کا اصولی م¶قف اور ڈرون حملوں ،عافیہ صدیقی ،مسئلہ کشمیر سمیت اہم ایشوز پر جرات مندانہ انداز اور کھل کر بات کرکے ملک وقوم کا سر فخر سے بلند کردیا انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم میاں نواز شریف کے دورہ امریکہ سے نہ صرف دو طرفہ تعلقات مستحکم ہو نگے بلکہ خطے میں قیام امن اور دیگر مسائل حل کرنے میں مدد ملے گی ۔