نواز اوباما ملاقات صرف فوٹو سیشن تھا: تحریک انصاف

نواز اوباما ملاقات صرف فوٹو سیشن تھا: تحریک انصاف

خانیوال (خبر نگار) پاکستان تحریک انصاف جنو بی پنجاب کے جوائنٹ سیکرٹری اور حلقہ این اے 157 کے ٹکٹ ہولڈر کرنل عابد محمود کھگہ نے کہا کہ وزیر اعظم میاں نواز شریف اور امریکی صدر اوباما کی ملا قات کا مشترکہ اعلامیہ سے ظاہر ہو تا ہے کہ یہ ملاقات صرف فوٹو سیشن تھا انہوں نے کہا کہ ڈرون حملوں اور عافیہ صدیقی و دیگر اہم ایشوز پر کو ئی کامیابی نہیں ملی وہ گزشتہ روز مخدوم پور پہو ڑاں کے مختلف چکوک میں پارٹی کارکنوں اور معززین علاقہ سے بات چیت کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ آل پارٹیز کانفرنس میں وزیراعظم کو تمام سیاسی جماعتوں کا بھرپور مینڈیٹ حاصل تھا لیکن اس کے باوجود کھل کر جرات کا مظاہرہ نہیں کیاگیا ۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی بلدیاتی انتخابات میں بھر پور حصہ لے گی کار کن تیاری کریں۔