نوازشریف کا دورہ امریکہ‘ ڈرون حملے رکے نہ عافیہ کورہائی‘ متحدہ شہری محاذ کااحتجاجی مظاہرہ

نوازشریف کا دورہ امریکہ‘ ڈرون حملے رکے نہ عافیہ کورہائی‘ متحدہ شہری محاذ کااحتجاجی مظاہرہ

ملتان (خاتون رپورٹر) متحدہ شہری محاذ کے زیراہتمام وزیراعظم میاں نوازشریف کے دورہ امریکہ کی ناکامی پر حکومت کے خلاف چونگی نمبر9 پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور امریکہ کا جو یار ہے غدار ہے غدار ہے‘ کے نعرے لگائے گئے۔ احتجاجی مظاہرے کی قیادت صدر طارق نعیم اﷲ خان نے کی۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ دورہ امریکہ کے بعد ڈرون حملے رکے اور نہ ہی پاکستانی بیٹی عافیہ صدیقی کو رہائی ملی بلکہ ہمارے حکمران ڈاکٹر شکیل آفریدی کی رہائی مان کر واپسی آگئے ہیں اور کشکول توڑنے کے دعوے کرنے والے اپنی غیرت پر کہاں پر عمل پیرا ہوئے انہوں نے کا کہ غیرت مند قوم کی طرح نہ صرف کشکول توڑنا ہو گا اور ملک کے فیصلے برابری کی بنیاد پر کرنا ہوں گے کیونکہ امریکہ خود دنیا کا سب سے بڑا بدمعاش ہے جو پوری دنیا کا امن تباہ کر رہا ہے اور مسلم امہ کے وسائل پر قبضے کر رہا ہے انہوں نے کہا کہ امریکہ نے بھارت کو خوش کرنے کے لئے الدعوة پر پابندی کی بات کی ہے جو ہمارے ملکی معاملات میں مداخلت ہے جبکہ حافظ سعید کو سپریم کورٹ نے بے گناہ قرار دے دیا ہے۔