حلقہ بندیوں پر الزامات لگانے والی سیاسی جماعتوں کو شکست نظر آ رہی ہے: شوکت بوسن

حلقہ بندیوں پر الزامات لگانے والی سیاسی جماعتوں کو شکست نظر آ رہی ہے: شوکت بوسن

ملتان(سپیشل رپورٹر )وفاقی وزیر فوڈ سیکورٹی اینڈ ریسرچ ملک سکندر بوسن کے کیمپ آفس کے انچارج ملک شوکت حیات بوسن ایم پی اے نے کہا ہے کہ حلقہ بندیوں کے حوالے سے الزامات لگانے والی سیاسی جماعتوں کو بلدیاتی الیکشن سے قبل ہی اپنی شکست نظر آرہی ہے۔انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے151میں یونین کونسلوں کی چاہے جس طرح بھی حلقہ بندی کر لی جائے جیت بوسن گروپ کی ہوگی۔یہ بات انہوں نے ضلعی امن کمیٹی کے رکن سید انور شاہ سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ عوام کی خدمت بوسن گروپ کی سیاست کا نصب العین ہے اور بلدیاتی انتخابات کے بعد عوام کے مسائل مزید م¶ثر انداز سے حل کئے جاسکیں گے۔ حلقہ این اے 151میںبلدیاتی حلقہ بندیوں کے حوالے سے کوئی دباﺅ نہیں ڈالا گیا۔