ایس ایس پی سپیشل برانچ کی زیرصدارت اجلاس میں محرم کے انتظامات کا جائزہ

ایس ایس پی سپیشل برانچ کی زیرصدارت اجلاس میں محرم کے انتظامات کا جائزہ

ملتان (نمائندہ خصوصی) ایس ایس پی سپیشل برانچ ملتان قیوم نواز قیصرانی کی صدارت میں گزشتہ روز اجلاس ہوا جس میں محرم الحرام کے موقع پر امن و امان برقرار رکھنے کے لئے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں لائسنسداران نے شرکت کی۔ لائسنسداران اور والنٹیئرز کو سیکورٹی کے حوالے سے ٹیکنیکل آلات استعمال کرنے کی تربیت دی گئی۔ اجلاس میں لائسنسداران نے اپنے اپنے علاقوں کے مسائل سے بھی آگاہ کیا۔