ملتان : مسلم لیگ (ن) دھڑوں میں تقسیم، دو الگ الگ تقریبات

ملتان / لاہور (وقائع نگار/ خبر نگار خصوصی) پاکستان مسلم لیگ (ن) جو شہر و ضلع کے دھڑوں میں بٹی ہوئی تھی، پارٹی کے صوبائی رہنماﺅں کی تنظیم نو کے سلسلے میں ملتان آمد کے موقع پر پارٹی کے پرانے رہنماﺅں و کارکنوں اور پارٹی میں نئے شامل ہونے والوں کے دو دھڑوں میں واضح طور پر تقسیم ہو گئی ہے۔ مسلم لیگ (ن) شعبہ خواتین کی صوبائی نائب صدر بیگم قربان فاطمہ نے آرٹس کونسل میں خواتین کنونشن کے نام پر تقریب منعقد کی دوسری تقریب رضا ہال میں ہوئی دونوں مقامات پر شدید ہلڑ بازی ہوئی اس صورت حال پر قائدین نے ناپسندیدگی کا اظہار کیا۔ خبر نگار خصوصی کے مطابق حمزہ شہباز نے ملتان آرٹس کونسل مےں منعقدہ مسلم لےگ (ن) خواتےن و رکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی پنجاب کو الگ صوبہ بنانے کی ڈگڈگی بجانے والوں نے اپنے دور اقتدار مےں غرےب عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈالا اور 5 سال تک اےک آمر کی جوتےاں چاٹتے رہے۔ کنونشن سے ذوالفقار کھوسہ‘ عاشق علی‘ رانا شاہد الحسن‘ راجہ اشفاق سرور نے بھی خطاب کیا۔