بستی رمضان جوئیہ میں ایک گھر سے 7 جنازے اٹھنے پر کہرام‘ متعدد افراد لاپتہ
ملتان (نامہ نگاران+ نمائندہ نوائے وقت) بستی رمضان جوئیہ کے کئی گھر اجڑ گئے۔ حادثے میں بیٹے کو کھونے والی ماں غم سے نڈھال ہو گئی۔ ایک گھر سے 7 جنازے اٹھنے سے ہر آنکھ اشکبار ہو گئی۔ کئی خاندانوں کے متعدد افراد لاپتہ ہیں۔ لوگ اپنے پیاروں کی تلاش میں بے حال ہو گئے۔ جھلسنے کے باعث متعدد لاشیں ناقابل شناخت ہیں۔