ملتان : دکانداروں کا ”عید سیزن“ سبزیوں کے ریٹ مزید اوپر، پھل بھی سستے نہ ہوئے

ملتان : دکانداروں کا ”عید سیزن“ سبزیوں کے ریٹ مزید اوپر، پھل بھی سستے نہ ہوئے

ملتان (کامرس رپورٹر) لاہور میں رمضان کے 19 ویںروزے کو بھی دکانداروں نے صارفین کو سبزیاں اور پھل مقررہ قیمتوں سے 25 روپے فی کلو تک زائد قیمتوں پر فروخت کئے۔ تفصیلات کے مطابق دکانداروں نے صارفین کو آلوکچا چھلکا 32 کی بجائے 40 ،پیاز 23 کی بجائے40، ٹماٹر 43 کی بجائے60، لہسن دیسی141 کی بجائے 155، لہسن چائنہ 162 کی بجائے 175، ادرک چائنہ81 کی بجائے95، بینگن 33 کی بجائے37، پالک 40 کی بجائے49، کھیرا دیسی 35 کی بجائے42، کریلے 25 کی بجائے42، لیموں دیسی اول 110 کی بجائے 135، پھلیاںرواں 58 کی بجائے 70، بند گوبھی 40روپے کی بجائے52، پھول گوبھی 55 کی بجائے65، سبز مرچ 40 کی بجائے 50، شملہ مرچ 56 کی بجائے 65، اروی62 کی بجائے 65، گھیا کدو 28 کی بجائے35، گھیا توری 27 کی بجائے 35، مٹر99 روپے کی بجائے 119، مولی 11 کی بجائے 17، بھنڈی 38 کی بجائے 47 ٹینڈے دیسی 56 کی بجائے 65، موٹی خوبانی 141 کی بجائے 165،سفید خوبانی 141 کی بجائے 160، آم چونسہ 114 کی بجائے 125، سفید سیب 79 کی بجائے 90، سیب کالا کولو 141 کی بجائے 165، کھجور عراقی 116 روپے کی بجائے 140، فالسہ126 روپے کی بجائے 145، آڑو 166 کی بجائے 180، آلوبخارہ 176 کی بجائے 195، آم دوسہری 102روپے کی بجائے 120،آم دیسی 40روپے کی بجائے 60،آم سندھڑی 111 کی بجائے 118 ،کیلا اول درجن 96 کی بجائے 116، کیلا دوم درجن 69 روپے کی بجائے 90، خربوزہ 51کی بجائے 55 ، الیچی 206روپے کی بجائے 225 ،کھجور اصیل 131 کی بجائے 155اور کھجور ایرانی اول 157کی بجائے180 انگور بدانہ 156 کی بجائے 175 روپے کلو فروخت کیا۔
دکاندار/ عید سیزن