شاہ محمود، جہانگیر ترین کی پارٹی عہدوں پر نامزدگی ڈسپلنری کمیٹی میں چیلنج
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) تحریک انصاف کے سینئر رہنماﺅں کی نامزدگیاں ڈسپلنری کمیٹی میں چیلنج کردی گئیں۔ عمران نے شاہ محمود قریشی کو وائس چیئرمین اور جہانگیر ترین کو سیکرٹری جنرل نامزد کیا تھا۔ پٹیشن میں کہا گیا ہے کہ سیکرٹری جنرل‘ وائس چیئرمین کے عہدے نامزدگی والے نہیں‘ انتخابات والے ہیں۔ دس نکاتی پٹیشن عبدالقیوم خان کنڈی نے ڈسپلنری کمیٹی کو بذریعہ ای میل بھیجی۔ پٹیشن کے مطابق عمران نے جہانگیر ترین اور شاہ محمود قریشی کی غیرآئینی نامزدگی کی، عمران کے پاس عہدے پر نامزدگی کا اختیار نہیں اسلئے دونوں کو عہدوں سے ہٹایا جائے۔
نامزدگیاں چیلنج