ملتان: ائر بلو کے طیارے سے صفائی والی گاڑی ٹکرا گئی‘ طیارہ گراؤنڈ
ملتان (جنرل رپورٹر) ائر بلو کی ملتان سے شارجہ جانیوالی پرواز پی اے 812 سے صفائی والی گاڑی ٹکرانے سے شدید نقصان پہنچا ہے جس کے باعث طیارے کو گراؤنڈ کر دیا گیا۔ذرائع کے مطابق ائر بلو کی پرواز پی اے 812 نے جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب 3.30 پر شارجہ کے لئے روانہ ہونا تھا۔