میلاد مصطفیؐ منانا عشق و محبت کا بہترین اظہار ہے: مہدی حسن طارق
ملتان (سلیم ناز سے تصاویر مزمل شاہ) ماہر تعلیم سید مہدی حسن طارق نے کہا آقائے نامدار حضرت محمدؐ کو معلم بنا کر بھیجا گیا تاکہ آپؐ اﷲ تعالیٰ کا پیغام لوگوں تک پہنچا سکیں وہ نوائے وقت ملتان کے زیر اہتمام حافظ معین خالد ٹرسٹ کے اشتراک سے جشن میلاد النبیؐ کے سلسلے میں ماڈرن پبلک گرلز ہائی سکول میں منعقدہ جائزہ نعت خوانی کی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے مزید کہا میلاد مصطفیٰ ؐ منانا آپ سے عشق و محبت کا خوبصورت اظہار ہے ۔ حافظ معین خالد نے کہا آپؐ نے ہمیشہ سچ بولنے اور بڑوں کے احترام پر زور دیا۔ انہوں نے کہا جھوٹ معاشرتی برائیوں کی جڑ ہے حضرت محمدؐ جھوٹ بولنے والے کو سخت ناپسند کرتے تھے سکول کے پرنسپل حافظ نسیم قریشی نے کہا ادارہ ہذا میں تعلیم کے ساتھ ساتھ بچوں کی تربیت کا بھی خصوصی اہتمام کیا جاتا ہے۔ تاکہ یہاں سے جانے والے طلباء و طالبات اپنا اور اپنے ادارے کا نام روشن کر سکیں پروگرام کوارڈینیٹر سلیم ناز نے کہا آپؐ کو سردار الانبیاء کے درجے پر فائز کیا گیا‘ انہوں نے کہا آپؐ ہمیشہ اپنی امت کی بخشش کی دعا کرتے تھے آپؐ نے عورت اور مرد دونوں پر حصول علم کو فرض قرار دیا ہے۔