جائزہ نعت خوانی کی چھٹی تقریب آج علامہ اقبال سیکنڈری سکول میں ہو گی
ملتان (میگزین رپورٹ) نوائے وقت کے زیر اہتمام معین خالد ٹرسٹ کے اشتراک سے عید میلادالنبیؐ کی نسبت سے 30 روزہ جائزہ نعت کی چھٹی تقریب آج ہفتہ 25 نومبر کو 10 بجے صبح گورنمنٹ علامہ اقبال سیکنڈری سکول شاہ رکن عالم کالونی میں منعقد ہو گی۔ صدارت شمیم اصغر راؤ ریذیڈنٹ ایڈیٹر نوائے وقت کریں گے۔ مہمانان اعزاز عنایت علی قریشی‘ حافظ معین خالد اور شیخ محمد رفیق چیئرمین یو سی 15 ہوں گے۔