ملتان (میگزین رپورٹ) جشن میلاد النبیؐ کے سلسلہ میں پانچویں جائزہ نعت خوانی کی تقریب ماڈرن پبلک گرلز ہائی سکول امیر آباد میں منعقد ہوئی جس میں جونیئر اور سینئر کلاسوں سے 24 طلباء و طالبات نے حصہ لیا۔ تقریب میں منصف کے فرائض ممتاز ثناء خواں عاصم مہروی نے انجام دیئے۔ عرشیہ امتیاز اور علیزہ ارشد نے سٹیج سیکرٹری کے فرائض انجام دیئے۔ منزہ نعیم نے تلاوت قرآن پاک اور بنت زینب نے حمد باری تعالیٰ پیش کی۔ نتائج کے مطابق جونیئر گروپ سے حسان برہان اول‘ ماہ نور دوم ‘ فاطمہ فرقان اور حسان نسیم سوم قرار پائے۔ سینئر گروپ سے بنت زینب فرسٹ‘ اسماء سجاد سیکنڈ اور حسنین قریشی تھرڈ رہے۔ حصہ لینے والوں میں جونیئر گروپ سے حسان برہان زہرہ بتول ماہ نور‘ فاطمہ نیازی‘ زوہا علی فاطمہ فرقان ‘ حسان نسیم‘ خدیجہ سعید‘ فصیحہ اقصیٰ امجد‘ محمد خان‘ اور فاطمہ خان شامل تھیں۔ تقریب کے آخر میں درودو سلام پیش کیا گیا‘ نوائے وقت اور حافظ معین خالد ٹرسٹ کی جانب سے طلباء و طالبات میں ٹرافیاں‘ گفٹس‘ ماہنامہ پھول اور اسناد تقسیم کی گئیں۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024