ملتان میں مختلف حادثات کے دوران 15 افراد زخمی

ملتان میں مختلف حادثات  کے دوران 15 افراد زخمی

ملتان (نمائندہ خصوص) مختلف حادثات میں 15 افراد زخمی ہو گئے۔ تفصیل کے مطابق عثمان موٹر سائیکل پر سوار ہو کر نواب پور روڈ سے گزر رہا تھا کہ اسے کار سوار خاتون نے ٹکر مار دی جس سے عثمان شدید زخمی ہو گیا اور اس کی موٹر سائیکل تباہ ہو گئی۔ پولیس نے کار نمبر اے ایس پی 656 قبضہ میں لے لی ہے۔ دیگر حادثات میں زخمی ہونے والوں میں کاشف‘ راشد‘ سلمان‘ اﷲ یار امجد‘ خرم‘ طارق‘ رابعہ‘ عمران‘ محمد بلال‘ صابر اور نذر وغیرہ شامل ہیں۔ زخمی ہونے والوں کو ریسکیو 1122 نے نشتر ہسپتال میں داخل کروا دیا ہے۔