سابق وزیراعظم کے بیٹے کا اغوا‘ پولیس کو کچھ شواہد مل گئے

سابق وزیراعظم کے بیٹے کا اغوا‘ پولیس کو کچھ شواہد مل گئے

ملتان (نمائندہ خصوصی) سابق وزیراعظم کے بیٹے کا اغوا‘ پولیس کو تفتیش کے دوران کچھ شواہد ملے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ان شواہد کی مدد سے ملزموں کا سراغ لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ تفصیل کے مطابق 9 مئی کو فرخ ٹا¶ن سے مسلح افراد نے سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی حیدر گیلانی کو اغوا کر لیا گیا تھا۔ ملتان پولیس نے ملزموں کا سراغ لگانے کیلئے مسلسل تفتیش کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ اغوا میں استعمال ہونے والی کار کا رنگ ”گن میٹلک گرے“ تھا۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ پولیس کو ملزموں کے موبائل فون کے بارے میں بھی معلومات ملی ہیں۔ خیال کیا جاتا ہے کہ ملزمان نے موبائل فون سیٹ اور سمیں کچہری روڈ ملتان کی کسی دکان سے خریدی تھیں۔ اس سلسلے میں پولیس نے موبائل فون کمپنیوں اور دکانداروں سے بھی معلومات حاصل کرنے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ پولیس کا یہ بھی خیال ہے کہ اغوا کی اس واردات میں جلالپور اور کوٹ ادو سے تعلق رکھنے والے کالعدم تنظیموں کے ارکان شامل ہو سکتے ہیں۔