زکریا یونیورسٹی سنڈیکیٹ کا اجلاس آج شروع ہو گا‘ اساتذہ تنظیموں کے تحفظات

زکریا یونیورسٹی سنڈیکیٹ کا اجلاس آج شروع ہو گا‘ اساتذہ تنظیموں کے تحفظات

ملتان (نمائندہ نوائے وقت) بہاءالدین زکریا یونیورسٹی ملتان کی سنڈیکیٹ کا دو روزہ اجلاس آج 25 مئی کو شروع ہوگا۔ اس اجلاس کا ایجنڈا 6 وایلیم پر مشتمل ہے جبکہ سنڈیکیٹ اجلاس کے ایجنڈا میں یونیورسٹی لاہور کیمپس کے قیام‘ رجسٹرار ملک منیر حسین‘ ڈاکٹر آفتاب وڑائچ کی ترقیوں‘ سکیورٹی آفیسر ملک خلیل کھور کی مبینہ غلط تقرری‘ ایڈیشنل رجسٹرار صہیب راشد کی ترقی کے خلاف متعدد اہم اور متنازعہ کیسز شامل ہیں جبکہ اساتذہ تنظیموں کی جانب سے یونیورسٹی انتظامی افسر کی جانب سے ایجنڈا میں اپنی ذاتی پسند و فائدہ کے کیسز زیادہ شامل کرنے اور اساتذہ و طلبہ کے مفاد کے کیسز شامل نہ کئے جانے پر احتجاج بھی سامنے آ رہا ہے۔