ٹی ایم او بوریوالہ کی گراں فروشوں کےخلاف کارروائی ، متعدد دکانداروں کو جرمانے
بورے والا(نامہ نگار)ٹی ایم او بورے والا/پرائس کنٹرول مجسٹریٹ رانا نوید احمد خاں کا گراں فروشوں اور احترام رمضان آرڈیننس کی خلاف ورزی کرنے والوں کو جرمانے،تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کی ہدایت پر رمضان المبارک میں گراں فروشی کرنے والے دوکانداروں اور احترام رمضان آرڈیننس کے تحت ہوٹلوں و دیگر مقامات پر کھلے عام کھانے پینے کی اشیاءفروخت کرنے والے45مختلف دوکانداروں اور ہوٹل مالکان کے خلاف کاروائی کرتے مجموعی طور پر ایک لاکھ 55سو روپے جرمانہ عائد کیا اور انہوں نے شہریوں و دوکانداروں کو انتباہ کیا ہے کہ وہ ماہ رمضان کے تقدس کو ہرگز پامال نہ کریں احترام رمضان آرڈیننس کے تحت ایسے تمام افراد کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے ۔
جرمانے