معاون خصوصیطارق فاطمی بدستور اپنی ذمہ داریاں ادا کر رہے ہیں: دفتر خارجہ
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)دفتر خارجہ نے ان اطلاعات کی دوٹوک تردید کر دی ہے کہ وزیراعظم کے خارجہ امور کے لئے معاون (صفحہ 9بقیہ 12)
خصوصی سید طارق فاطمی ملک سے باہر چلے گئے ہیں۔ پیر کے روز دفتر خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ طارق فاطمی بدستور وزارت خارجہ میں اپنی ذمہ داریاں ادا کر رہے ہیں۔ ان کے بارے میں ذرائع ابلاغ کے کچھ حصوں میں آنے والی خبریں بے بنیاد ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ذرائع ابلاغ کاایک حصہ طارق فاطمی کے بارے میں بے بنیاد خبریں چلا رہا ہے۔ وزارت خارجہ نے اس منفی پروپیگنڈے کا سنجیدگی سے نوٹس لیا ہے اور ملوث افرا د کے خلاف قانونی کارروائی کا حق محفوظ رکھتی ہے۔