جہالت کے خاتمے تک ملک ترقی نہیں کرسکتا : کرمداد واہلہ
ٹھٹھہ صادق آباد( خبر نگار)رکن صوبائی اسمبلی جہانیاں چوہدری کرم دادواہلہ نے کہا کہ تعلیم سے ملک سے دہشت گردی انتہا پسندی ختم ہوگی،پڑھوپنجاب بڑھوپنجاب وزیر اعلیٰ پنجاب کا احسن اقدام ہے،دہشت گردی کا مقابلہ تعلیم سے ہی کرنا ہوگا،،اس پروگرام سے پنجاب کا ہر بچہ مفت تعلیم حاصل کر سکے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول چک 138دس آر میں پڑھوپنجاب بڑھوپنجاب کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ جب تک ملک سے جہالت ختم نہیں ہوگی ،ملک ترقی نہیں کرسکتا،ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر جہانیاں عمر فاروق خٹک نے کہا کہ پڑھوپنجاب بڑھو پنجاب پروگرام سے پنجاب میں نیاتعلیمی انقلاب بر پا ہوگا،سکول پرنسپل چوہدری ثناءاللہ نے کہا کہ تعلیم ہر بچے کا بنیاد ی حق ہے،تعلیم کو عام کرکے پاکستان کو ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا کیا جاسکتا ہے،سابق یونین ناظم چوہدری اکرام الغنی نے کہا کہ تعلیم انسان کے کردار کو مضبوط بناتی ہے ترقی یافتہ معاشرے کے قیام کے لئے بہتر تعلیم کا ہونا ضرور ی ہے،اس موقع پر مہمان خصوصی ایم پی اے چوہدری کرم دادواہلہ کی طرف سے پنجم ،ہشتم امتحانات میں نمایاں پوزیشنز حاصل کر نے والے طلباءمیں انعامات تقسیم کیے۔
کرم داد واہلہ