خلیفہ اول سیدنا صدیق اکبرؓ اسلام کے تابندہ ستارے تھے : احسان الدین قریشی
ملتان( خصوصی رپورٹر)کانفرنس سیدنا صدیق اکبرؓسے ممبرپنجاب اسمبلی سابق صوبائی وزیرمذہبی امورحاجی احسان الدین قریشی پیرمحمدنوید گیلانی ،علامہ سعیداحمدفاروقی ،محفوظ الحق ، قاری حفیظ الرحمن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خلیفہ اول نے ہمیشہ صادق اور امین کا کردار ادا کیا جس کے نام سے روزقیامت تک لوگ آپ کو پکارتے رہیں گے آپؓ اسلام کے تابندہ ستارے تھے آپ نے نبی کریم ﷺکے ساتھ سب سے زیادہ وقت گزارہ آپ ؓکے دورخلافت میں اسلام نے مقبولیت حاصل کی آپ ؓنے اسلام کے لئے بے پناہ قربانیاں دیں ۔ کانفرنس کے اختتام پر سلطنت عثمانیہ کے دور میں آخری مرتبہ روزہ رسولﷺاور صدیق اکبرؓپر چڑھائی جانے والی چادرکے ٹکڑے کا دیدار کروایا گیا ۔
احسان الدین قریشی