ہفتہ صفائی پلان پر کاغذی کارروائی نہیں عملی اقدامات کئے جائیں : رانا سلیم
وہاڑی(نامہ نگار)ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر رانا سلیم احمد نے سرکاری اداروں کے سربراہان کو ہدایت کی ہے کہ وہ ہفتہ صفائی کے لیے تیار کردہ پلان کو کاغذی کارروائی تک محدود نہ رکھیں بلکہ عملی اقدامات کے ذرےعے اس ہفتہ کے دوران گندگی کو ٹھکانے لگائےں اور سیوریج لائنوں کو صاف کریں اپنے دفاتر میں بھی سٹوروں چھتوں سمیت صفائی پر خصوصی توجہ دیں یہ بات انہوں نے اپنے کمیٹی روم میں 27اپریل سے شروع ہونے والے ہفتہ صفائی کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے بلائے گئے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی اجلاس میںای ڈی او فنانس محمد غیاث،اسسٹنٹ کمشنرزکامران خان ، ریاض احمد ،سیف اللہ ساجد ، اے ڈی ایل جی اشفاق گل ، ٹی اےم او وہاڑی میاں اظہر جاوید ٹی او ار میلسی را¶ نعیم خالد،ٹی ایم او بورےوالا اور دیگر افسران شرےک تھے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر رانا سلیم احمد نے کہا کہ اسلام میں صفائی کو نصف ایمان کا درجہ دیا گیا ہے ہمیں اپنے نصف ایمان کا خیال رکھتے ہوئے اپنے گھروں دفاتر کے ساتھ ساتھ ارد گرد کے ماحول کو بھی صاف رکھنا چاہےے ۔
رانا سلیم