نئے گیس میٹر کنکشن کی میرٹ لسٹ 2015 تک پہنچ گئی
ملتان (سٹاف رپورٹر) محکمہ سوئی گیس ملتان ریجن میں نئے گیس میٹر کنکشن کے حوالے سے میرٹ لسٹ نومبر 2015ء تک پہنچ گئی ہے۔ اس سلسلے میں صارفین جن کے پاس نومبر 2015ء سے پہلے کی دی گئی درخواستیں موجود ہیں وہ محکمہ سوئی گیس کے شعبہ سیلز سے رابطہ کرکے اپنا ڈیمانڈ نوٹس جاری کرا سکتے ہیں۔