جائزہ نعت خوانی کی پانچویں تقریب آج ماڈرن پبلک گرلز ہائی سکول امیر آباد میں منعقد ہو گی
ملتان (میگزین رپورٹ) روزنامہ نوائے وقت کے زیر اہتمام حافظ معین خالد ٹرسٹ کے اشتراک سے جشن میلاد النبیؐ کی نسبت سے 30 روزہ جائزہ نعت خوانی کی پانچویں تقریب آج جمعہ 25 نومبر کو 10 بجے صبح ماڈرن پبلک گرلز ہائی سکول امیر آباد میں منعقد ہو گی۔ صدارت ریذیڈنٹ ایڈیٹر نوائے وقت شمیم اصغر راؤ کریں گے۔ مہمانان خصوصی سابق ہیڈ ماسٹر ماہر تعلیم سید مہدی حسن طارق اور حافظ معین خالد ہوں گے۔