عمران خان کو امپائر کی انگلی کا انتظار ہے‘ وہ کبھی نہیں اُٹھے گی: پرویز ملک
لاہور (خصوصی رپورٹر) مسلم لیگ (ن) لاہور کے صدر و رکن قومی اسمبلی محمد پرویز ملک نے کہا ہے کہ عمران خان کو امپائر کی جس انگلی کے اُٹھنے کا انتظار دھرنے کے دوران تھا‘ وہ جے آئی ٹی کے ذریعے بھی نہیں اُٹھے گی۔ اقتدار ان کی حسرت رہے گی۔سیاسی جماعتیں اقتدار کیلئے نہیں بلکہ جمہوریت کیلئے جدوجہد کرتی ہیں‘ لیکن پی ٹی آئی پہلے دن سے ہی اقتدار کے حصول کیلئے چور دروازے تلاش کر رہی ہے۔