نبی کریم کی سنت پر عمل کر کے ملک کو خوشحال بنا سکتے ہیں

نبی کریم کی سنت پر عمل کر کے ملک کو خوشحال بنا سکتے ہیں

ملتان (نامہ نگار خصوصی) اولیاءاﷲ کے آستانوں سے اسلامی اصولوں‘ محبت اور اتحاد و یگانگت کا درس ملتا ہے اور ان کا فیض جاری رہتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار مقررین نے حضرت مخدوم پیر سید امیر شاہ ایڈووکیٹ کے دوسرے سالانہ عرس مبارک کے موقع پر محفل میلادالنبی بمقام آستانہ عالیہ حضرت پیر امیر شاہ پر خطاب کرتے ہوئے کیا جس کی صدارت سجادہ نشین مخدوم زادہ ڈاکٹر عبدالسمیع نے جبکہ مہمان خصوصی سجادہ نشین درگاہ چادر والی سرکار پیر سید علی حسین شاہ‘ سجادہ نشین درگاہ پیر جندن شاہ‘ پیر امجد حسین شاہ‘ سجادہ نشین درگاہ‘ حامد علی خان‘ قاری احمد میاں‘ صوفی لیاقت معصومی‘ ممبر صوبائی امن کمیٹی سید علی رضا گردیزی‘ ڈاکٹر محمد صدیق خان قادری‘ سید محمد جہانزیب شاہ تھے۔ مقررین نے مزید کہا ”نبی آخرالزمان کی سنت اور تعلیمات پر عمل کر کے ہم اپنے ملک اور اپنے معاشرے کو خوشحال بنا سکتے ہیں۔ قاری سعید نقشبندی نے تلاوت کلام پاک اور بردہ شریف پیش کی۔ قاری عبدالمالک نے تلاوت کلام پاک‘ مایہ ناز نعت خواں منیر حسین ہاشمی اور نبیل یوسف نے ہدیہ نعت پیش کی۔ قاری رفیق سعیدی ختم پاک پڑھا۔ عرس مبارک کی محفل میں بابو نفیس احمد انصاری ایڈووکیٹ‘ فاروق احمد چغتائی ایڈووکیٹ‘ شیخ محمود اختر ایڈووکیٹ‘ ریاض سیال ایڈووکیٹ‘ انجینئر سیف اﷲ سرانی ایڈووکیٹ‘ اقبال خان سرانی‘ مہر نوازش علی سرگانہ‘ سردار شفیق احمد خان پتافی‘ معروف صحافی محمد اکمل وینس‘ سید اختر شاہ‘ سید مدثر شاہ‘ سید سہیل شاہ‘ سید جواد شاہ‘ ملک نذیر کالرو‘ ڈاکٹر سعید احمد گوپانگ‘ ڈاکٹر خلیل ملک‘ چیف کنٹرولر علی رضا گیلانی‘ سجاد جہانیہ‘ ڈاکٹر محمد اختر رشید‘ ڈاکٹر اعجاز حسین‘ عرفان قریشی‘ مسلم لیگی رہنما عرفان حقانی‘ فرحان الحق حقانی‘ ڈاکٹر فاروق لنگاہ و دیگر نے خصوصی شرکت کی۔