جامعہ زکریا میں فیسوں میں اضافے کےخلاف پی ایس ایف کی ریلی

جامعہ زکریا میں فیسوں میں اضافے کےخلاف پی ایس ایف کی ریلی

ملتان ( نمائندہ نوائے وقت) پی ایس ایف جامعہ زکریا کا چودھری شعیب کے زیرصدارت ہنگامی اجلاس منعقد کیا گیا۔ اجلاس میں یونیورسٹی انتظامیہ کی طرف سے فیسوں میں 50 فیصد اضافے کے فیصلے کو فوراً واپس لینے کی قرارداد پیش کی گئی جو کہ تمام اراکین نے منظور کر لی۔ اجلاس کے بعد فیسوں میں اضافے کے خلاف اور غریب طلباءو طالبات کے حق میں ریلی نکالی گئی۔ ریلی سے خطاب کرتے چودھری شعیب احسن نے کہا کہ انتظامیہ اس منصفعانہ فیصلے کو فی الفور واپس لے کیونکہ بہاءالدین زکریا یونیورسٹی میں جنوبی پنجاب کا متوسط طبقہ زیرتعلیم ہے اور انتظامیہ کو اس بات کا یقین دلایا کہ یونیورسٹی طلباءو طالبات کے تمام جائز مطالبات اور مسائل فی الفور حل کرنے کےلئے پی ایس ایف ‘ یونیورسٹی انتظامیہ کا ساتھ دے گی۔ اجلاس میں جنرل سیکرٹری فیضان الٰہی چیئرمین احمد شیر سرپرست عبدالرحمن نائب صدر ایاز گوپانگ‘ نسیم بھٹی‘ حسنین شاہ وقاص‘ چودھری یاسر‘ سہیل انجم‘ ظہیر بلوچ سمیت پی ایس ایف کے دیگر عہدیداران اور کارکنان نے شرکت کی۔