بے نظیر بھٹو کے ویژن اور مشن کو جاری رکھا جائے گا

بے نظیر بھٹو کے ویژن اور مشن کو جاری رکھا جائے گا

ملتان (خاتون رپورٹر) پیپلزپارٹی ملتان شہر شعبہ خواتین کی صدر بیگ بی اے جگر جنرل سیکرٹری کلثوم ناز بلوچ نے کہا ہے کہ بے نظیر نے خواتین کو سیاسی شعور دیا اور انہیں جدوجہد کا درس دیا یہی وجہ ہے کہ آج خواتین جتنی باشعور ہیں اس سے پہلے کبھی نہ تھیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوسی23 میں شعبہ خواتین کے زیراہتمام بے نظیر بھٹو کی 60ویں سالگرہ کا کیک کاٹنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ بے نظیربھٹو کے ویژن اور ان کے مشن کو جاری رکھا جائے گا اور رہتی دنیا تک ان کا نام زندہ رہے گا۔ تقریب میں بے نظیر بھٹو کی روح کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی‘ دعا مغفرت بھی کی گئی اور علی حیدر گیلانی کی بازیابی کے لئے بھی دعا کی گئی۔