بھارت سے سستی بجلی کی بجائے اپنے دریاو ں کا پانی واپس لیا جائے: حافظ سعید

بھارت سے سستی بجلی کی بجائے اپنے دریاو ں کا پانی واپس لیا جائے: حافظ سعید

مظفرگڑھ (نامہ نگار) امیرجماعة الدعوة پاکستان پروفیسرحافظ محمدسعید نے کہا ہے کہ مسلمانوں کے خلاف عالمی پروپیگنڈے سے فائدہ اٹھا کر برما میں موجود متعصب بدھسٹ اور ہندوانتہا پسند تنظیموں کے اراکین مسلمانوں کا صفایا کرنے کی کوششیں کر رہے ہیں۔ میانمار میں جاری ہولناک مظالم پر مسلم حکمرانوں کی خاموشی انتہا ئی افسوسناک ہے ۔ مذہبی و سیاسی جماعتیں متحد ہو کر حکمرانوں پر دبا¶ بڑھائیں کہ وہ برما میں بھارتی مداخلت اور بدھسٹ دہشت گردوں کی سرپرستی کے خلاف عالمی سطح پر آواز بلند کریں۔ گزشتہ روز دینی درسگاہ جامعہ محمدیہ جھنگ موڑ مظفرگڑھ میں جماعتہ الدعوة کے زیر اہتمام کارکنان کے تربیتی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ برما میں مسلمانوں پر عرصہ دراز سے انتہائی سنگین اور انسانیت سوز مظالم ڈھائے جا رہے ہیںلیکن ساری دنیا ان مظالم پر مکمل خاموش ہے کیونکہ متاثرین مسلمان ہیں۔اس موقع پرجماعة الدعوة کے مرکزی رہنما مولانا نصرجاوید،مولانا سیف اللہ خالد،امیرجماعة الدعوة جنوبی پنجاب پروفیسرعطاءاللہ غلزئی،ضلعی امیرعمرفاروق ودیگر نے بھی خطاب کیا جبکہ تربیتی اجتماع میںبہاولپوراور گردونواح سے ہزاروں کارکنان نے شرکت کی۔حافظ محمدسعید نے کہا کہ برما کے مسلمانوںکی نسل کشی کے معاملے میں عالمی برادری دوہرے معیار کا ثبوت دے رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ بھارت اپنی سرپرستی میں بدھسٹ دہشت گردوں سے اراکان برما کے بے گناہ مسلمانوں کو شہیدکروا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ اس وقت شدید مشکلات اور آزمائشوں سے دوچار ہے ۔امریکہ ،بھارت اور اسرائیل تمام تروسائل وٹیکنالوجی کے ساتھ اسلام ومسلمانوں پرحملہ آور ہیں اور خاص طورپرپاکستان کوعدم استحکام سے دوچار کرنے کی سازشیں کی جارہی ہیں ۔مسلم امہ کو چاہیے کہ وہ کفار کی سازشوں اور ان کے ناپاک منصوبوں کو خاک میں ملانے کیلئے متحدوبیدارہوجائے۔ بدھسٹ حکومت کی نگرانی میں فوج اور پولیس مسلمانوںکا چن چن کر قتل عام اور مسلم خواتین کی آبروریزی کر رہی ہیں۔انہوںنے کہاکہ ہم عالمی اور قومی سطح پرمیانمار میں مسلمانوں پر ڈہائے جانے والے ہولناک مظالم کو بے نقاب کریں گے۔ حافظ محمد سعیدنے کہاکہ بیرونی قوتوں نے اسلام پسندوں کو خصوصی طور پر اپنا ٹارگٹ بنا رکھا ہے۔مسلمانوں کو آپس میں دست و گریباں کرنے کیلئے بے پناہ سرمایہ خرچ کیا جارہا ہے۔ بلوچستان،سندھ اور ملک کے دیگر شہروں میں ہونے والی دہشت گردی میں بیرونی ہاتھ ملوث ہے۔ اتحادیکجہتی کے بغیر دشمن کی سازشوں کو ناکام بنانا ممکن نہیں ہے۔ دریں اثناءدارالحدیث محمدیہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پروفیسر حافظ محمد سعید نے کہا کہ بھارت گذشتہ سالوں میں پاکستان کی طرف آنے والے پانی پر ڈیموں کی تعمیر کر کے پاکستان کو بنجر بنانے کی کوشش کی ہے ہم کہتے ہیں کہ بھارت سے مذاکرات ہونے چاہئے لیکن اس آڑ میں بھارت کے جرائم کو نہیں چھپانا چاہئے ۔ ہمیں بھارت سے سستی بجلی لینے کی بجائے اپنے دریاﺅں کا پانی واپس لینا چاہیے۔ اس موقع پر جماعة الدعوة کے ناظم اطلاعات یحییٰ مجاہد اورجماعة الدعوة ضلع مظفر گڑھ کے امیر ابوہریرہ بھی موجود تھے۔ حافظ محمد سعید نے کہا کہ امریکہ کبھی نہیں چاہتا کہ پاکستان طالبان سے بات چیت کر کے اپنے مسائل حل کرنے کی کوشش کرے یہی وجہ ہے کہ جب بھی پاکستان اور طالبان کے مذاکرات کی راہ ہموار ہوتی ہے تو امریکہ ڈرون حملوں کے ذریعہ اس کو سبوتاژ کر دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکو مت سابقہ حکمرانوں کی غلط پالیسیوں پر عمل نہ کرے بلکہ ان سے سبق حاصل کریں۔ پرویز مشرف دور کے امریکہ سے کیئے گئے تمام خفیہ معاہدے ختم کئے جائیں۔ مسئلہ کشمیر، پانی اور دیگر اہم مسائل کے حل کے بغیر بھارت کو MFNکا درجہ دینا کسی صورت درست نہیں۔