بجٹ مشکل سے بنا عوام حکومت کا ساتھ دینگے تو بہتری آئیگی: حسین فضل

بجٹ مشکل سے بنا عوام حکومت کا ساتھ دینگے تو بہتری آئیگی: حسین فضل

ملتان (خاتون رپورٹر) حسین ملز لمیٹڈ کے ڈائریکٹر حسین احمد فضل نے حالیہ بجٹ کے حوالے سے کہا ہے کہ بجٹ حکومت نے محنت سے بنایا ہے ملک مشکل گوئی سے گزر رہا ہے حکومت کو کامیاب بنانے میں عوام کو بھی حکومت کا ساتھ دینا ہو گا نوائے وقت سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا صنعتیں چلانے کے لئے بجلی کا مسئلہ حل کرنا ضروری ہے ہمارا مزدور طبقہ 3 ماہ بے روزگار رہتا ہے بے روزگاری کا خاتمہ ہو جائے تو جرائم کی شرح بھی از خود کم ہو جائے گی۔ مسائل پر قابو پانے کے لئے ہمیں اپنے خرچے کم کرنا ہوں گے۔ صنعتی علاقوں کے حالات ٹھیک کرنے کی صرورت ہے باہر سے آنے والوں کو یقین ہو کر وہ یہاں حفاظت میں ہیں گوادر پورٹ چائنا کو دینے کا فیصلہ خوش آئند ہے چائنا پاکستان کا مخلص دوست ہے بینظیر انکم سپورٹ لیپ ٹاپ سستا آٹا سکیم اچھی ہے مگر اسے کم از کم ایک سال کے لئے روک کر بجلی پیدا کی جائے سابق وزیراعظم گیلانی نے ملتان کے لئے بہت کام کیا کارڈیالوجی انسٹیٹیوٹ بنانے میں چوہدری پرویز الٰہی اور میاں فیصل مختار کی کاوشیں شامل ہیں صوبوں کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا چھوٹے چھوٹے صوبے ضرور ہوں سرائیکی صوبہ ضروری ہے جس کے لئے پی پی پی نے وعدہ کیا موجودہ حکمران یہ وعدہ پورا کریں عوام موجودہ حکومت کا ساتھ دینا ہو گا تبھی حالات میں بہتری آئے گی۔