اتحاد اہلسنت کے لئے حامد سعید کاظمی کی رہائش گاہ پر اجلاس نتیجہ خیز نہ ہو سکا

اتحاد اہلسنت کے لئے حامد سعید کاظمی کی رہائش گاہ پر اجلاس نتیجہ خیز نہ ہو سکا

ملتان (نامہ نگار خصوصی) اتحاد اہلسنت کیلئے گزشتہ روز صاحبزادہ سید حامد سعید کاظمی کی رہائش گاہ پر منعقدہ اجلاس نیتجہ خیز ثابت نہ ہو سکا۔ تاہم اجلاس میں اہلسنت کے اتحاد پر مثبت اور حوصلہ افزا پیش رفت ہوئی جمعیت علماءپاکستان نورانی گروپ کی طرف سے اتحاد و اتفاق کے حوالے سے صاحبزادہ شاہ اویس نورانی کو مکمل اختیار دیا گیا ہے کاظمی گروپ کی طرف سے سید حامد سعید کاظمی پوری طرح بااختیار ہیں جبکہ مرکزی جے یو پی کی طرف سے بات چیت کا مکمل اختیار صاحبزادہ حامد رضا کو حاصل ہے تاہم انہوں نے واضح کیا کہ جب تک سنی اتحاد کونسل کو اعتماد میں نہیں لیا جاتا اس وقت تک حتمی بات چیت نہیں ہو سکتی جس کے بعد اجلاس کسی حتمی نتیجے پر پہنچے بغیر 7جولائی تک م¶خر کر دیا گیا ہے تاہم سنی اتحاد کونسل کی قیادت کو اعتماد میں لینے کے بعد 7 جولائی کو فیصل آباد میں اجلاس منعقد ہوگا۔