راجہ پور فرید ٹاون میں سیوریج مسئلہ پر احتجاجی مظاہرہ
ملتان (لیڈی رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ن) شعبہ خواتین لیبر ونگ ملتان شہر کی صدر ڈاکٹر ملکہ تبسم کی قیادت میں واسا کےخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ اس موقع پر جنرل سیکرٹری فرزانہ بانو‘ پروین بی بی‘ منظوراں مائی‘ ملک رشید‘ ملک عباس‘ محمد الیاس و دیگر اہل علاقہ کے لوگوں نے واسا کےخلاف احتجاج کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر ملک تبسم نے بتایا کہ یونین کونسل راجہ پور فرید ٹا¶ن میں عرصہ دراز سے سیوریج کا گندا پانی کھڑا ہے جس کی وجہ سے کاربار زندگی متاثر ہو رہا ہے اور بچے مختلف بیماریوں میں مبتلا ہو گئے ہیں ہنگامی بنیادوں پر اصلاح احوال کیا جائے۔