تمام مقدمات کا فیصلہ میرٹ پر کیا جائےگا: مہر اسحاق سیال ،ڈی ایس پی
تونسہ شریف(نامہ نگار)ڈی ایس پی تونسہ مہر اسحاق سیال نے کہا ہے کہ تحصیل تونسہ میں جرائم کے خاتمہ کے لیئے ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے عوام کا فرض ہے کہ وہ جرائم کی نشاندہی کریں یہ بات انہوں نے چارج سنبھالنے کے بعد کہی انہوں نے کہا تمام مقدمات کا میرٹ پر فیصلہ کیا جائے جائے گا کسی بھی شخص کا بے گناہ چا لان نہیں کیا جائے گا منشیات چوری رہزنی اور دوسری سنگین وارداتوں کا مکمل خاتمہ کروں گا۔
پنجاب خیبر پختونخوا بارڈر پر سکیورٹی کے نظام کو بہتر بنایا جا رہا ہے پولیس کا گشت بڑھا دیا گیا ہے انہوں نے تمام پولیس افسران اور اہل کاروں کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ وہ عوام کے جائز کاموں کو فوری طور پر حل کریں انہوں نے کہا میرے دروازے عوام کے لئے 24 گھنٹے کھلے ہیں ہر شہری مجھے براہ راست مل سکتا ہے بلا امتیاز عوام کی بھرپور خدمت کی جائے گی۔
اسحاق سیال