پی ٹی آئی قیادت پارٹی میں صف بندی پر توجہ دے: بیگم مسرت اکرم
ملتان (لیڈی رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف شعبہ خواتین پنجاب کی وائس پریذیڈنٹ بیگم مسرت اکرم نے کہا ہے کہ پی پی پی اور مسلم لیگ ن کی قیادت کی طرح اگر پی ٹی آئی قیادت ملتان میں بھی الیکشن کے دوران متحرک اور بھرپور ذمہ داریوں کا مظاہرہ کرتی تو کوئی وجہ نہیں تھی کہ پی ٹی آئی بھاری مینڈیٹ حاصل نہ کرتی۔ اب وقت کا تقاضا ہے کہ اعلیٰ قیادت قومی و ملکی مسائل کے حل کے ساتھ پارٹی قیادت پارٹی میں صف بندی پر بھی توجہ دے۔