غیرقانونی چالان کرنے پر انجمن تاجران رکشہ مارکیٹ کا مظاہرہ
ملتان (سٹاف رپورٹر) انجمن تاجران رکشہ مارکیٹ کے زیراہتمام ٹریفک وارڈنز اور ناجائز چالان کرنے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے صدر شمشاد علی قریشی نے کہا کہ ٹریفک وارڈنز کے ظلم ناجائز چالانوں سے تنگ آکر ہم نے روڈ بلاک کیا انہوں نے کہا کہ ٹریفک وارڈنز مختلف جگہوں پر ناکے لگا کر غریب رکشہ ڈرائیوروں کے ناجائز چالان کر کے انہیں 1000 سے 1700 روپے تک جرمانے کرتے ہیں خطاب کرتے ہوئے غلام غوث نے کہا ہے کہ اگر ضلعی انتظامیہ نے غریب رکشہ ڈرائیور کی زبردستی چالان کرنے والوں سے جان نہ چھڑائی تو آئندہ رکشہ ڈرائیور شہر کے تمام روڈ بند کر دیں گے ۔اور جگہ جگہ ٹریفک وارڈن کے خلاف دھرنے دیں گے اور ان کا گھیرا¶ کریں گے جس کی ذمہ داری ضلعی انتظامیہ اور پولیس حکام پرعائد ہو گی ارشاد لالہ ملک غلام عباس عمر دراز خان شیر زمان ستار خان سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا۔
چالان