شاہ محمود اور مرید حسین نے مزار کے غسل کے موقع پر ایک ساتھ چادر پوشی کی
ملتان (نامہ نگار خصوصی) سابق گورنر پنجاب مخدوم سجاد حسین قریشی مرحوم کے فرزند مخدوم شاہ محمود قریشی اور مخدوم مرید حسین قریشی کے درمیان اختلافات کی شدت میں کمی آ گئی ہے۔ گزشتہ روز حضرت شاہ رکن عالم کے سالانہ عرس کے پہلے روز مزار شریف کو غسل دینے کے موقع پر مخدوم شاہ محمود حسین قریشی اور مخدوم مرید حسین قریشی نے ایک ساتھ چادر پوشی کی اور دعا کی۔