خانیوال کے قریب ہزارہ ایکسپریس کا انجن فیل ‘ تاخیر پر مسافروں کو پریشانی کا سامنا
ملتان (نمائندہ خصوصی) انجن فیل ہونے کے باعث ہزارہ ایکسپریس کو تاخیر کا سامنا کرنا پڑا بتایا جاتا ہے کہ حویلیاں سے کراچی جانے والی ہزارہ ایکسپریس گزشتہ روز صبح سویرے 5بجے جب میاں شمیر اور خانیوال کے ریلوے اسٹیشنوں کے درمیان پہنچی تو اس کا انجن فیل ہو گیا جس پر ٹرین کو 1گھنٹہ 15منٹ کے بعد خانیوال سے متبادل انجن دے کر روانہ کیا گیا بروقت انجن نہ ملنے کی وجہ سے مسافروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔