پاکستان سمیت متعدد ممالک میں 7 ستمبر کو یوم ختم نبوت منایا جائے گا

پاکستان سمیت متعدد ممالک میں 7 ستمبر کو یوم ختم نبوت منایا جائے گا

ملتان (نامہ نگار خصوصی) مجلس احرار اسلام پاکستان اور تحریک تحفظ ختم نبوت نے اعلان کیا ہے کہ لاہوری و قادیانی مرزائیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دیئے جانے کے تاریخی فیصلے (7 ستمبر 1974ئ) کے حوالے سے 7 ستمبر ہفتہ کو پاکستان سمیت دنیا کے متعدد ممالک میں ”یوم ختم نبوت“ منایا جائے گا۔ یہ اعلان مجلس احرار اسلام پاکستان کے ایک اجلاس میں کیا گیا جو قائد احرار سید عطاءالمہیمن بخاری کی زیر صدارت دارِ بنی ہاشم ملتان میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں عبد اللطیف خالد چیمہ، سید محمد کفیل بخاری، محمد معاویہ رضوان، سید عطاءالمنان بخاری اور دیگر رہنماو¿ں نے کہا کہ ایک طویل جدوجہد کے بعد ذوالفقار علی بھٹو مرحوم کے دورمیں پارلیمنٹ کے فلور پر متفقہ طور پر لاہوری و قادیانی مرزائیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دیا گیا اس فیصلے کو تحریک ختم نبوت کی تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا گیا اور ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ 7 ستمبر کو قادیانی ریشہ دوانیوں کے حوالے سے ملک بھر میں احتجاج کیا جائے گا۔ اجلاس میں مرکز سراجیہ گلبرگ لاہور پر پولیس کی طرف سے دھاوا بولنے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔ علاوہ ازیں تحریک طلباءاسلام پاکستان کے مرکز ی رہنما سید صبیح الحسن ہمدانی اور محمد قاسم چیمہ نے کہا ہے کہ طلباءبرادری کی طرف سے بھی7 ستمبر کو ”یومِ ختم نبوت“ کے موقع پر سیمینارز اور اجتماعات منعقد ہوں گے۔