معذور بچوں کو اغوا کر کے بھیک منگوانے والے گروہ کا انکشاف‘ ایک بچہ برآمد

معذور بچوں کو اغوا کر کے بھیک منگوانے والے گروہ کا انکشاف‘ ایک بچہ برآمد

ٹھٹھہ صادق آباد (خبر نگار)معذور بچوں کو اغواءکر کے مختلف شہروں میں بھیک منگوانے والے گینگ کا ایک رکن پکڑا گیا، بھیک منگوانے والے گینگ کے قبضہ سے ٹھٹھہ صادق آباد سے اغواءہونے والا 8سالہ معذور بچہ بر آمد،اہل علاقہ نے بھیک منگوانے والے گینگ کے رکن کو پکڑ کر خوب ٹھکائی کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا،اغواءکار کے قبضہ سے بر آمد ہونے والا معذور بچہ ورثاءکے حوالے ،میرا بیٹا 16اگست کو گھر سے لاپتہ ہوا تھا،ہر جگہ تلاش کیا مگر کچھ پتہ نہ چلا،عامر پیدائشی معذور ہے ،ڈی پی او نوٹس لیکر ملزمان کیخلاف کاروائی کریں ،والد روبینہ بی بی کی اپیل، گرفتار ملزم تھانہ دنیا پور سے تھانہ ٹھٹھہ صادق آباد کے حوالے ،تفصیل کے مطابق ٹھٹھہ صادق آباد کے نواحی گاﺅں چک نمبر 138دس آر کے رہائشی محمد (مرحو م )کا 8سالہ معذور بیٹا محمد عامر سہیل جو کہ 16اگست 2013ءکو پر اسرار طور پر لاپتہ ہوگیا تھا ،جس کو پورے علاقے میں ہر جگہ تلاش کیا گیا مگر 8سالہ عامر سہیل کا کہیں بھی کوئی سراغ نہ مل سکا،جس کے بعد معذور عامر سہیل کے اغواءکا خدشہ ظاہر کیا گیا،گزشتہ روز دنیاپور کے قریب کے ایک گاﺅں میں ایک مشکوک شخص احمد بخش ولد محمد بخش سکنہ چک نمبر 334ڈبلیوبی ٹبہ سلطان پور تحصیل میلسی ضلع وہاڑی ایک نامعلوم معذور 8سالہ بچے کوساتھ لیکر بھیک منگوا رہا تھا مقامی لوگوں کو شک ظاہر ہونے پر انہوں نے احمد بخش کو پکڑ کر ٹھکائی کرتے ہوئے پولیس تھانہ دنیاپور کے حوالے کر دیا گیا ،جہاں گرفتار ملزم احمد بخش کی طرف سے بھیک مانگنے والے معذور بچے کے متعلق بتایا کہ اس نے 8سالہ عامر سہیل کو ٹھٹھہ صادق آباد کے نواحی گاﺅں چک نمبر 139دس آر کے قریب سے اٹھا کے لایا تھا،جس کے بعد وہ اس سے بھیک منگواتا تھا،پولیس تھانہ دنیا پور کی طرف سے اغواءہونے والے بچے کے ورثاءسے چک نمبر 138دس آر رابطہ کیا گیا، جس پر پولیس کی طرف سے 8سالہ معذور بچے محمد عامر سہیل کو ورثا ءکے حوالے کر دیا گیا ہے،جبکہ اغواءکا ر گینگ کے رکن احمد بخش کو پولیس تھانہ ٹھٹھہ صادق آباد کے حوالے کر دیا گیا ہے،جبکہ عامر سہیل کا پتہ چلتے ہی لواحقین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی،عامر سہیل کی والدہ روبینہ بی بی نے صحافیوں کو بتایا کہ عامر پیدائشی طور پر بائیں بازو اور بائیں ٹانگ سے معذور ہے،جو 16اگست کو پر اسرار طور پر گھر سے لاپتہ ہو گیا تھا،روبینہ بی بی نے ڈی پی او خانیوال سے نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے کاروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے،جبکہ گرفتار ملزم احمد بخش سے اغواءکار گینگ کے بارے میں انکشاف ہوا ہے کہ یہ لوگ مختلف مقامات سے معذور بچوں کو اغواءکر کے مختلف شہروں میں لیجاکر بھیک منگواتے ہیں۔